ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں فریقین کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں گل غنی، ظاہر افغانی اور نیاولی شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک December 29, 2025

ڈی آئی خان میں جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے دزہ غونڈے میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں  3 افراد جاں بحق اور  3 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں گل غنی، ظاہر افغانی اور نیاولی شامل ہیں، زخمیوں میں عبداللہ، محمد والی اور احمد زرنان شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں