بچوں کی پرورش کیلئے دنیا کے چند بہترین ممالک کونسے ہیں؟

بہترین ممالک وہ سمجھے جاتے ہیں جہاں تعلیم، صحت، حفاظت اور مجموعی معیارِ زندگی باقی ممالک سے بہتر ہو


ویب ڈیسک December 30, 2025

بچوں کی پرورش کے لیے دنیا کے بہترین ممالک وہ سمجھے جاتے ہیں جہاں تعلیم، صحت، حفاظت، والدین کے حقوق اور مجموعی معیارِ زندگی باقی ممالک سے بہتر ہو۔

عالمی رپورٹس اور عمومی درجہ بندیوں کی بنیاد پر درج ذیل ممالک اکثر سرفہرست رہتے ہیں:

1. فن لینڈ

یہاں دنیا کا بہترین تعلیمی نظام ہے جبکہ مفت اور معیاری صحت کی سہولیات اور بچوں پر کم تعلیمی دباؤ اور زیادہ تخلیقی آزادی میسر ہے۔

2. ڈنمارک

ڈنمارک میں والدین کے لیے طویل پیرنٹل لیو کے ساتھ ساتھ محفوظ اور خوشحال معاشرہ میسر ہے جبکہ بچوں کی ذہنی صحت پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔

3. سویڈن

والدین کو 480 دن تک چھٹیاں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ صنفی برابری اور بچوں کے حقوق کا مضبوط تحفظ یہاں نمایاں ہے۔

4. ناروے

بچوں کی فلاح کے لیے بہترین سماجی نظام اور قدرتی، محفوظ اور صاف ماحول میسر ہے جس جو کہ بچوں کی پرورش کیلئے انہتائی ضروری ہے۔

5. نیدرلینڈز

یہاں متوازن تعلیمی نظام اور بچوں کے لیے خوشگوار اور آزاد ماحول میسر ہے۔

6. کینیڈا

کینیڈا کا معیاری تعلیم اور صحت عالمی سطح پر مقبول ہے۔ کثیر الثقافتی اور محفوظ معاشرہ بھی کینیڈا کی علامت ہے۔

7. نیوزی لینڈ

یہاں قدرتی، پرامن اور فیملی فرینڈلی ماحول موجود ہے جبکہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر بھی کافی زور دیا جاتا ہے۔

8. سوئٹزرلینڈ

یہاں اعلیٰ معیارِ زندگی اور محفوظ ماحول اور مضبوط اسکول سسٹم بچوں کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مقبول خبریں