2025 میں کتنے پاکستانیوں نے پاسپورٹس بنوائے؟

جدید پاسپورٹس پرنٹنگ اور پراسسنگ سے پاسپورٹس کا تیز ترین اجراء کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک January 01, 2026

سال 2025 کے اختتام پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

2025 وزیراعظم و وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے انقلابی اقدامات کا سال رہا ہے۔ سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن سے پاسپورٹس بیک لاگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا گیا۔

شہریوں کی سہولت کے لئے تاریخ میں پہلی بار 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ و ڈلیوری سروس کا آغاز کیا گیا، پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر دفاتر کی تزئین و آرائش کو مکمل کیا گیا۔  اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں ون ونڈو سروس کا آغاز کیا گیا۔

مزید برآں شہریوں کے لیے جدید ای پاسپورٹس اور سیکورٹی فیچرز سے بھرپور نئی پاسپورٹ بک لیٹ تیار کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مزید پاسپورٹ دفاتر اور کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 55 لاکھ 72 ہزار 13 شہریوں نے پاسپورٹس بنوائے جبکہ سال 2025 کے دوران نارمل کیٹگری میں 32 لاکھ 75 ہزار 263 ایم آر پی پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا۔ 

ارجنٹ کیٹگری میں 18 لاکھ 39 ہزار 487 جبکہ 2 لاکھ 76 ہزار 789 پاسپورٹس کا اجراء فاسٹ ٹریک کے تحت کیا گیا۔ سال 2025 کے دوران شہریوں کی جانب سے جدید ای پاسپورٹس بنوانے کے رجحان میں بھی تیزی دیکھی گئی۔

مقبول خبریں