ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ صرف 10 منٹ کی ورزش باول کینسر کی نمو کو روکنے کے ساتھ ڈی این اے کو پہنچے نقصان کو پورا کر سکتا ہے۔
نیوکیسل یونیورسٹی کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ورزش کا قلیل دورانیہ خون میں تیزی سے سالماتی (مالیکیولر) تبدیلی کر سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمی باول کینسر کے بڑھنے کے خلاف تحفظ بخشتا ہے۔ تاہم، اس کے پیچھے حیاتیاتی نظام واضح نہیں ہے۔
تحقیق کے لیے مٹاپے یا زیادہ وزن کا شکار (لیکن دیگر اعتبار سے صحت مند) 30 افراد کے ورزش کرنے کے 10 سے 12 منٹ سے پہلے اور بعد میں خون کے نمونے حاصل کیے۔
بعد ازاں محققین نے ورزش سے پہلے اور بعد کے نمونوں کا سامنا باول کینسر کے خلیات سے کرایا۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سخت ورزش سے خون میں 13 قسم کے پروٹینز کی مقدار میں اضافہ ہوا۔ ان پروٹینز میں سے متعدد سوزش کو کم کرنے، خون کی شریانوں کی فعالیت بہتر کرنے اور میٹابولزم کو بہتر کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔