اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ،‘تنازعات کا حل مذاکرات سے تلاش کرنا ناگزیر ہے’

خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے گریز کرنا چاہیے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار


ویب ڈیسک January 02, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس دوران کہا گیا کہ علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔

ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے رات سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔

مقبول خبریں