گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے اس سسٹم کو ڈی ریل کریں گے تو ملک کے ساتھ تحریک انصاف کا نقصان ہوگا، اسلام آباد پر چڑھائی سے نہ خان صاحب پہلے باہر آئے نہ آئندہ باہر آسکتے ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر امام بارگاہ قصر سجاد میں یوم جشن علی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اس جشن میں شریک ہونا اعزاز کی بات ہے، اس وقت اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے سب اہل بیت اور اللہ کے نبی ص کے ماننے والے ہیں، میں یہ کہتا ہوں کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی خودقسمتی ہے کہ زرداری موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ایسا بندہ ہے جو سب کو لے کر چل سکتا ہے اور اُن میں واضح اکثریت نہ ہونے کے باوجود سب کو لے کر چلنے کی صلاحیت ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اس سسٹم کو ڈی ریل کریں گے تو ملک کے ساتھ پی ٹی آئی کا نقصان ہو گا کے پی کے وزیر اعلی کو چاہیے اپنے صوبے کے لوگوں کے مسائل پر توجہ دیں، چڑھائی سے نہ خان صاحب پہلے باہر آئے نہ آئندہ باہر آسکتے ہیں۔