پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پہلا دستہ سری لنکا پہنچ گیا

باقی ارکان 5 جنوری کی سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے


ویب ڈیسک January 05, 2026

COLOMBO:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیم کی کولمبو آمد کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چار کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ میں شاداب خان، رانا فہیم اشرف، وسیم جونئیر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی اسی گروپ کے ہمراہ کولمبو پہنچے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے باقی ارکان 5 جنوری کی سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کولمبو میں بھرپور پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی۔

مقبول خبریں