موسم سرما کی شدت میں اضافے پر سندھ کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک January 10, 2026
فوٹو فائل

سندھ حکومت نے موسم سرما کی شدت میں اضافے کی وجہ سے صوبے بھر کے  اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے سردی میں شدت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی اسکول صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، اسکول بند ہونے کا وقت پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک رہے گا۔

 

مقبول خبریں