غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک January 11, 2026

 ایف آئی اے کراچی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر  غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم محمد کونین کو پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 16000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے جبکہ ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکس سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔

ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں