بنگلادیشی گلوکار تحسن خان اور روزا احمد کے درمیان علیحدگی

تحسن خان نے 4 جنوری 2025 کو میک اپ آرٹسٹ روزا احمد سے شادی کی تھی


ویب ڈیسک January 12, 2026

بنگلادیش کے معروف گلوکار اور اداکار تحسن خان اور ان کی اہلیہ میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

 بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی گزشتہ چند ماہ سے بحران کا شکار تھی اور وہ کافی عرصے سے علیحدہ رہ رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تحسن خان اور روزا احمد کے درمیان تعلقات ختم ہونے کے قریب تھے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ اب تحسن خان نے خود علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

تحسن خان کا کہنا ہے کہ وہ اور روزا احمد جولائی کے اختتام سے الگ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم شادی کی سالگرہ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط خبروں کے باعث وضاحت دینا ضروری ہوگیا۔

یاد رہے کہ تحسن خان نے 4 جنوری 2025 کو بغیر کسی پیشگی اعلان کے میک اپ آرٹسٹ روزا احمد سے شادی کی تھی۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو صرف چار ماہ سے جانتے تھے۔ روزا احمد ایک تجربہ کار میک اپ آرٹسٹ ہیں اور نیویارک میں اپنا میک اپ اسٹوڈیو بھی چلاتی ہیں۔

تاحال دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ اس حوالے سے تحسن خان کا کہنا ہے کہ وہ مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کریں گے۔

 

مقبول خبریں