لاہور:
سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تین میچز پر مشتمل سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ پندرہ رکنی فہرست تیار کرلی۔
آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تین میچز پر مشتمل سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد جلد ہوگا، سلمان علی اغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کی میزبانی ممکنہ طورپر قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی مہم پر روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مائیک ہسین اور کپتان سلمان علی آغا کی مشاورت سے پندرہ رکنی اسکواڈ پر مشاورت کر رکھی ہے۔
مجوزہ فہرست کے مطابق صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان، شاداب خان، ابرار احمد، محمد نواز، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، فہیم اشرف شامل ہیں۔
خواجہ نافع اور عثمان طارق میں سے ایک ٹیم میں شامل ہوگا۔ عثمان طارق کو سرپرائز پیکیج کے طورپر اسکواڈ کا حصہ بنایا جایا جاسکتا ہے، ریروز کھلاڑیوں میں وسیم جونئیر، عبدالصمد اور خواجہ نافع شامل کیے جائیں گے۔
پی سی بی سربراہ کی منظوری کے بعد کسی بھی وقت ٹیم کا اعلان ہوجائے گا۔