کوہاٹ؛ پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق

ریسکیو 1122 کے مطابق ایک شخص تاحال ملبے تلے لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک January 14, 2026

کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے مشین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق اب تک ملبے سے6 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایک زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک شخص تاحال ملبے تلے لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت طلعت ولد وکیل، ایف سی والا فیاض  ولد ریاض، عابد ولد پرویز، دانیال ولد ظفر علی، صابر ولد اقبال اور فراز ولد فرزند علی شامل ہیں۔

ریاض علی خان عرف گوڈ ولد اعتبار خان زخمی ہیں جبکہ فیضان ولد حاجی رحمٰن اب تک ملبے کے نیچے ہیں جس کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مقبول خبریں