پنجاب بلدیاتی انتخابات: کیس کی تاریخ طے کرکے کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ

کیس کی تاریخ کا جلد تعین کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو خط


اسٹاف رپورٹر January 14, 2026

لاہور:

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے کیس فکس کرکے کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکے جانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو خط ارسال کردیا۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے کیس فکس کرکے کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کیس کی تاریخ کا جلد تعین کیا جائے گا، حلقہ بندیاں مکمل کرکے نوٹیفائی کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوا، پنجاب حکومت نے حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی، پنجاب حکومت نے دی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہیں کیا۔

مقبول خبریں