دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کو شرمناک شکست، سیریز برابر

کیویز نے 285 رنز کا ہدف ڈیرل مچل کی شاندار سینچری کی بدولت 15 گیندوں پہلے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا


ویب ڈیسک January 14, 2026
(تصویر: اے ایف پی)

نیوزی لینڈ نے بھارت کو ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

راج کوٹ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 112 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ یہ ان کے کیریئر کی آٹھویں سینچری تھی۔

کپتان شبمن گِل 56، رویندر جڈیجا 27، روہت شرما 24، ویرات کوہلی 23، نتیش کمار ریڈی 20، شریاس ایر 8 اور ہرشت رانا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد سراج 2 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کرسٹن کلارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ مائیکل بریسویل، جیڈن لینوکس، کائل جیمیسن اور زیک فوکس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کیویز نے 285 رنز کا ہدف ڈیرل مچل کی شاندار سینچری کی بدولت 15 گیندوں پہلے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ وہ 131 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

وِل ینگ 87، ڈیوون کانوے 16 اور ہنری نکلس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گلین فلپس نے 32 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔

بھارت کی جانب سے پرسدھ کرشنا، ہرشت رانا اور کلدیپ یادو 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

سیریز کا تیسرا اور حتمی میچ اتوار 18جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں