نئی دہلی میں شدید آلودگی، صفِ اول کے کھلاڑی کا بھارت میں کھیلنے سے انکار

عالمی نمبر 3 بیڈمنٹن کھلاڑی نے انڈیا اوپن سے دستبرداری کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک January 15, 2026

دنیا کے ٹاپ سیڈڈ بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید آلودگی کی وجہ سے انڈیا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

عالمی نمبر 3 آندرے اینٹنسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے دہلی میں ہوا کے انتہائی خراب معیار کی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈینش کھلاڑی نے مزید بتایا کہ حصہ نہ لینے کی وجہ سے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے ان پر 5000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

آندرے اینٹنسن نے ایک سوئٹزرلینڈ کی ایئر کوالٹی مانٹرنگ کمپنی آئی کیو ایئر کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں بدھ کے روز دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 348 بتایا گیا تھا، جس کو ’انتہائی خراب‘ قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس وقت دہلی شدید آلودگی کی وجہ سے ان کا نہیں خیال کہ اس جگہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے۔

مقبول خبریں