ٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشن کھلے رکھ دیے، وائٹ ہاؤس کا بڑا بیان

کیرولائن لیویٹ کا دعویٰ تھا کہ ایران میں 800 افراد کی سزائے موت کو روکا گیا


ویب ڈیسک January 16, 2026

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور کھلے رکھے ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم ایران میں جاری حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مظاہرین کی ہلاکتوں کے تسلسل پر ایران کو سنگین نتائج سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

کیرولائن لیویٹ کا دعویٰ تھا کہ ایران میں 800 افراد کی سزائے موت کو روکا گیا ہے اور ساتھ ہی ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے، اور یہ تبدیلی خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

مقبول خبریں