پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی کارروائی، 1 کروڑ 37 لاکھ کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد 

16 لاکھ روپے مالیت کے 16 کاٹنز انڈین گٹکا بھی برآمد کیا گیا


ویب ڈیسک January 16, 2026

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کی گئی جس میں 1کروڑ 37لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق خفیہ معلومات پر جمعرات جمعہ کی شب جوڑیا بازار چھالیہ گلی کے گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ 

کارروائی میں 1کروڑ 37لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ چھاپے میں 82لاکھ مالیت کے 41غیرملکی سگریٹس کے کاٹنز، 39لاکھ مالیت کی 3ہزار 72 کلوگرام سپاری برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں 16 لاکھ روپے مالیت کے 16 کاٹنز انڈین گٹکا بھی برآمد کیا گیا۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کسٹمز گودام منتقل کردیئے۔

مقبول خبریں