امریکا: ریٹائرمنٹ ہوم میں گھسنے کی کوشش، بکری گرفتار

آبرن کی پولیس کو ایک ریٹائرمنٹ ہوم سے ایک بکری کے عمارت میں گھسنے کی کوشش سے متعلق شکایت موصول ہوئی


ویب ڈیسک January 17, 2026

امریکا میں ریٹائرمنٹ فیسلٹی میں گھسنے والی ایک بکری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر آبرن کی پولیس کو ایک ریٹائرمنٹ ہوم سے ایک بکری کے عمارت میں گھسنے کی کوشش سے متعلق شکایت موصول ہوئی۔

آبرن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ افسران نے ویسلے ہومز پہنچ کر اس بکری کو ڈھونڈا جو عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔

پوسٹ میں مزید بتایا کہ افسران کے بکری کو بحفاظت حراست میں لینے کے بعد بکری کے مالک کا دوست اس کو لینے آ پہنچا۔

روبی نامی بکری نے گھر جانے سے قبل پولیس افسران کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بکری کی معصومیت کی وجہ اس کے خلاف تمام الزامات کو ختم کر دیا گیا۔

مقبول خبریں