پاکستانی مندوب کا عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل پر زور

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر ہونے والے مباحثے سے خطاب


ویب ڈیسک January 17, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے پرامن حل کو نہایت ضروری قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر ہونے والے مباحثے سے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا کوئی حتمی حل نہیں نکالا جا سکا۔

انہوں نے تمام تنازعات کے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستانی مندوب نے گزشتہ روز بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران زور دیا تھا کہ تمام تنازعات پُرامن طریقے سے حل ہونے چاہیے۔

عاصم افتخار نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور عالمی قوانین کے مطابق انہیں حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

 

مقبول خبریں