پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔
پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کی۔
اس میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سیف اللہ بنگش 14 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان شان مسعود سمیت تین کھلاڑی کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔
اس میچ کے ساتھ 253 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔