راولپنڈی میں نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک روز قبل معمولی تلخ کلامی پر تشدد کرکے شہری کو قتل کرنے والے اسپتال کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔
مقتول کے بھائی نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ نے میرے بھائی پر تشدد کیا، جس وجہ سے میرا بھائی دم توڑ گیا۔
نیوٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔