راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اج بھی ویڈیو لنک فعال نا ہوا جب کہ عمران خان کی جیل روبکار حاضری لگائی گئی۔
جی ایچ کیو کیس میں ملزمان کو حاضری ساتھ جانے کی اجازت دی گئی، عدالت کے جج چیمبر موجود تھے جب کہ پولیس گواہ بھی حاضری کے بعد روانہ ہوگئے۔
عدالتی عملہ کے مطابق حاضری مکمل ہونے پر نئی تاریخ دی جائے گی، وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے لیے ملاقات کا حکم دیا جائے، جب تک کلائنٹ سے ملاقات مشاورت نہیں ہوگی پیروی نہیں کر سکتے، وکالت ناموں پر ایک ماہ سے جیل انتظامیہ عمران خان کے سائن کرا کے نہیں دے رہی۔
وکیل صفائی نے کہا کہ راولپنڈی ۔سپرنٹنڈنٹ جیل کو عمران خان سے وکالت نامے دستخط کرا کے دینے کا حکم دیا جائے، وکالت نامے جیل انتظامیہ کے پاس ہیں۔