شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا موبائل کیوں چھینا؟ ویڈیو وائرل

بعض صارفین نے اسے غیر ضروری سختی یا تکبر سے تعبیر کر رہے ہیں


ویب ڈیسک January 21, 2026

ریاض میں منعقد ہونے والی ایک ایوارڈز تقریب کے دوران بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا اسٹیج پر اپنے مداح کے ہاتھ سے موبائل لینا سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

اسٹیج پر مداحوں نے کنگ خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم شاہ رخ خان نے موبائل لے لیا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر اس پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح اسٹیج پر شاہ رخ خان کے قریب آ کر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے، جس پر اداکار مسکراتے ہوئے اُس کے ہاتھ سے فون لے لیتے ہیں۔ اس کے بعد وہ سامنے موجود کیمرہ مین کی جانب اشارہ کرتے ہیں، جیسے یہ باور کرانا ہو کہ فوٹوگرافی کے لیے پہلے سے انتظام موجود ہے۔ چند لمحوں بعد شاہ رخ خان مداح کو اُس کا فون واپس کر دیتے ہیں۔

اسی دوران ایک اور مداح بھی سیلفی لینے کے لیے آگے بڑھتا ہے، تو شاہ رخ خان اُس کا فون بھی اسی انداز میں لے لیتے ہیں اور اُسے بھی کیمرہ مین کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

یہ پورا منظر حاضرین اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا پر ردِعمل منقسم نظر آ رہا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے یہ سب تقریب کے پروٹوکول اور سیکیورٹی قواعد کے تحت کیا، اور اُن کا رویہ دوستانہ اور مسکراتا ہوا تھا۔ دوسری جانب بعض صارفین نے اسے غیر ضروری سختی یا تکبر سے تعبیر کیا ہے۔

مختصر سے اس لمحے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ شاہ رخ خان جہاں جاتے ہیں، اُن کے ہر عمل پر مداحوں اور سوشل میڈیا کی نظریں لگی رہتی ہیں، اور ایک معمولی سا واقعہ بھی بحث کا موضوع بن جاتا ہے۔

مقبول خبریں