ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول کے مطابق انعقاد، بنگلادیش کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟

آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ 21 جنوری بروز بدھ ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد سامنے آیا


ویب ڈیسک January 21, 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق منعقد ہونے کی تصدیق کردی۔ جاری کیے جانے والے شیڈول کے مطابق بنگلادیش کے تمام میچز بھارت میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ 21 جنوری بروز بدھ ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد سامنے آیا۔ ویڈیو کانفرنس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اپنے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے سے نمٹنے پر بحث کی گئی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

آئی سی سی نے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق تمام جائزوں کے بعد کیا جن میں بتایا گیا کہ بھارت میں بنگلادیشی کھلاڑیوں، میڈیا افراد، حکام اور مداحوں کے لیے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ سے قریب سیکیورٹی خطرات کے بغیر وینیوز کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ ایسا کیا جانا مستقبل کے آئی سی سی ایونٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا اور ادارے کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے گا۔

آئی سی سی ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں آئی سی سی بی سی بی کے ساتھ رابطے میں تھا جس کا مقصد بنگلادیش کو بھارت میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے راضی کرنا تھا۔ جس کے لیے بنگلادیشی بورڈ کے ساتھ معلومات شیئر کی گئی جس کے مطابق بھارت میں بنگلادیشی ٹیم کوئی خطرہ نہیں تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان تمام کوششوں کے باوجود بنگلادیشی بورڈ نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی اور ٹیم کی شرکت کا تعلق اپنے کھلاڑی کی ڈومیسٹک لیگ میں شمولیت سے بتایا۔

مقبول خبریں