وزیر اعلیٰ سندھ کی سیف سٹی کیلئے عملے کی فوری بھرتیوں کی ہدایت

دو ماہ کے اندر کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فعال کیا جائے گا، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک January 22, 2026

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار اور چیف سیکریٹری آصف حیدرشاہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی سیف سٹی پراجیکٹ پر ڈی جی سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز نے بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شہر کے لیئے تمام اہم ہے۔ کراچی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ای چالان متعارف کرانے کے بعد اب کراچی سیف سٹی کا پہلا فیز لانچ کرنے والے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے اندر کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فعال کیا جائے گا۔

اس کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی پراجیکٹ کو فعال بنانے کے لیے ضروری عملے کی فوری بھرتی کی ہدایت دے دی ہے۔ علاوہ ازیں سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 34 ماہر تکنیکی و انتظامی افسران کی بھرتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

 

عملی کی بھرتی سلیکشن کمیٹی کریگی جو سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمینٹ نوٹیفائی کرچکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 200 ملین روپے کا نظرثانی شدہ بجٹ کی منظور دے دی۔

مقبول خبریں