خیبر پختونخوا حکومت نے منرل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی بل پر وضاحت جاری کردی

 ‏اس اقدام سے صوبے کی آمدن میں اضافہ اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، معاون خصوصی شفقت ای


ویب ڈیسک January 23, 2026

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے منرل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی بل پر وضاحت جاری کردی۔

 معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا ہے کہ بانی چیرمین نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی مخالفت کی تھی، خیبرپختونخوا کابینہ نے منرل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی بل کی منظوری دی ہے، کمپنی بل کے تحت صوبے میں مائننگ کے قواعد و ضوابط، لائسنسنگ، رائلٹی، نگرانی اور قانونی فریم ورک متعین کیا گیا ہے۔

 شفقت ایاز کا کہنا ہے کہ منرل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی بل ایک عملی اور ادارہ جاتی اصلاح ہے، بل کے تحت صوبائی حکومت اپنی ایک سرکاری کمپنی قائم کر رہی ہے،  ‏اس اقدام کے ذریعے صوبے کی آمدن میں اضافہ، سرمایہ کاری کا فروغ، روزگار کی تخلیق اور وسائل کا عوامی مفاد میں استعمال ممکن ہوگا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ سے منرل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی بل منظور ہونے پر حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے، بل پر تحریک انصاف کی جانب سے سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں اور سوشل میڈیا پر شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پیغامات میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کی منظوری کے بغیر مائنز اینڈ منرل کے حوالے سے کوئی قانون سازی قبول نہیں کریں گے۔

مقبول خبریں