امریکا: گمشدہ انگوٹھی دہائیوں بعد مالکن تک پہنچا دی گئی

یہ انگوٹھی امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک ساحل پر خزانے کی متلاشی کو میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے مٹی دبی ملی


ویب ڈیسک January 24, 2026

امریکا میں دہائیوں سے گمشدہ انگوٹھی اس کی مالکن تک پہنچا دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک ساحل پر خزانے کی متلاشی کو میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے مٹی میں دبی انگوٹھی ملی جو اس نے نیبراسکا سے تعلق رکھنے والے خاندان تک پہنچا دی۔

نیو جرسی کے ایک ساحل بیلمر پر خاک چھاننے والے اینڈریو کیفر کو ایک انگوٹھی ملی جس پر B.W. کندہ تھا۔ لہٰذا انہوں نے اس انگوٹھی کے مالک کو ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔

انگوٹھی کے مالک کی تلاش کے لیے انہوں نے نیبراسکا میں کریٹ ہائی اسکول رابطہ کیا جہاں معلوم ہوا کہ B.W. کا مطلب باربرا ویلاج ہے جو کلاس 1966 کی ممبر ہیں۔

باربرا کی بہن سینڈی ویلاج-روش کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں علم کے یہ انگوٹھی وہاں کیسے پہنچی۔ ان کی بہن کچھ عرصہ کے لیے بوسٹن میں تو رہیں لیکن یہ انگوٹھی نیو جرسی تک کیسے پہنچی، یہ ایک معمہ ہے۔

مقبول خبریں