ایمازون کا ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکلانے کا منصوبہ

تازہ ترین رپورٹس میں 14000 نوکریاں ختم کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 24, 2026

تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور کمپنی ایمازون ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

کمپنی سے متعلق یہ قیاس آرائیاں امریکی کمپنی کی جانب سے 14000 نوکریاں ختم کرنے کے منصوبہ سامنے لانے کے تین ماہ بعد ہی کی جا رہی ہیں۔

جمعے کے روز رائٹرز اور بلومبر میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق کمپنی کے صدر اور سی ای او اینڈی جیسی آئندہ دنوں میں مزید نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگار ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے۔ تاہم، یہ لہر اتنی ہی بڑی ہوسکتی ہے جو ماضی میں گزر چکی ہیں۔

ایمازون کی جانب سے اس متعلق کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

مقبول خبریں