امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی سربراہی میں کی جانے والی نئی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ بچپن میں کی جانے والی ویکسی نیشنز کا بچوں میں بڑھتے مرگی کے خطرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جرنل آف پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسین ایڈجوینٹس کے طور پر استعمال کیے جانے والا ایلومینیئم اس اعصابی کیفیت کے خطرات میں بھی اضافہ نہیں کرتا۔
محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ مرگی کے کیسز کا 4 برس سے کم عمر بچوں میں اپ ٹو ڈیٹ ویکسین اسٹیٹس یا ویکسن میں موجود ایلومینیئم کے منکشف ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔
تحقیق میں 1 سے 4 سال کے درمیان 2089 بچوں کو شامل کیا گیا جو مرگی کی کیفیت میں مبتلا تھے۔
ان بچوں کا موازنہ 20139 ایسے بچوں کے ساتھ کیا گیا جو اس کیفیت میں مبتلا نہیں تھے۔
محققین نے بتایا کہ تحقیق میں شامل زیادہ بچے لڑکے تھے (54 فی صد) جن کی عمر 12 ماہ سے 23 ماہ کے درمیان (69 فی صد) تھی۔ ان کے ویکیسن شیڈول کا جب معائنہ کیا گیا تو اعصابی بیماری کا کوئی خطرنہ نہیں پایا گیا۔