بلیک ہول کے کنارے کی انتہائی صاف تصویر جاری

یہ بلیک ہول زمین سے 1 کروڑ 30 لاکھ نوری برس کے فاصلے پر موجود سرکنس کہکشاں میں واقع ہے


ویب ڈیسک January 25, 2026

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کردی۔ یہ تصویر بلیک ہولز سے متعلق بڑا معمہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ عظیم الجثہ بلیک ہول زمین سے 1 کروڑ 30 لاکھ نوری برس کے فاصلے پر موجود سرکنس کہکشاں میں واقع ہے جو مسلسل خلا میں شعاعیں پھینک رہا ہے۔

اس بلیک ہول کے گرد موجود گرم گیس کے بادل بہت چمکدار ہیں جس سے ماضی میں اس سے متعلق تفصیلات حاصل کرنا ناممکن تھا۔

اب ناسا نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے بلیک ہول کے کنارے پر موجود عجیب و غریب اور طاقتور فورسز کو عکسبند کیا ہے۔

اس طرح کے عظیم الجثہ بلیک ہولز اطراف میں موجود کہکشاؤں سے مسلسل مواد لے کر فعال رہتے ہیں۔ سائنس دانوں کے مشاہدے کے مطابق یہ عمل بڑی مقدار میں انفرا ریڈ توانائی بناتا ہے لیکن زیادہ تر ٹیلی اسکوپس اتنی حساس نہیں ہوتیں کہ یہ دیکھ سکیں کہ یہ شعاعیں کہاں سے آرہی ہیں۔

مقبول خبریں