سانحہ گل پلازہ بوسیدہ نظام اور کرپشن کی داستان ہے، سینیٹر ایمل ولی خان

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شاہراہ قائدین پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا


اسٹاف رپورٹر January 26, 2026

کراچی:

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے سانحہ گل پلازہ بوسیدہ نظام اور کرپشن کی داستان ہے،پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم الزام تراشی کے بجائے شہدا کے زخموں پر مرہم رکھیں، کراچی کی ترقی کیلیے اے این پی سب کے ساتھ مل کام کرنے کو تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کوعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے زیر اہتمام فخر افغان خان عبدالغفار خان (باچا خان) کی 38ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی کی مناسبت سے شاہراہ قائدین پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیلیے اچھے اور برے کی نہیں بلکہ مکمل خاتمے کی پالیسی بنائیں،آپریشن کے بجائے وفاق کے پی حکومتیں اور اسٹیک ہولڈرز خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے مربوط پالیسی بنائیں، پختونوں کا ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ،عوامی مسائل کا حل خود مختار بلدیاتی نظام اور18 ویں آئینی ترمیم کی مضبوطی سے ممکن ہے، غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کی شمولیت سے پارلیمان کو اعتماد میں لیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی کے کارکنان کو سرخ سلام کرتا ہوں،پختون قوم ایک پارٹی نہیں تحریک ہے۔باچا خان اور ولی خان کے فلسفہ اور امن کے مشن کو جاری رکھیں گے،کراچی کے پختونوں نے ثابت کردیا یے کہ وہ اے این پی کے ساتھ ہیں،پختون کا جرگہ یہ مطالبہ ہے کہ تیراہ میں آپریشن کے نام پر پختونوں کا انخلا بند کیا جائے۔

 انھوں نے کہا کہ وفاق اور کے پی کے حکومتیں دہشت گروں کو خلاف کارروائی کریں،تمام اسٹیک ہولڈرز خیبر پختونخوا قیام امن کے لیے عوامی امنگوں کے مطابق پالیسی بنائیں،ایمل ولی خان نے کہا کہ پورے ملک میں امن قائم ہو۔سب کو برابری کے حقوق دیے جائیں۔

آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے، وفاق نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کے فیصلے پر پارلیمان کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا ؟،اس فیصلہ سے پاکستان کو کیا فائدہ اور نقصان ہوگا،اس سے غزہ کے لوگوں کو کیا فائدہ ہوگا؟۔وفاقی حکومت اس معاملہ پر اپنی پالیسی واضح کرے،ہم مطالبہ کرتے ہیں غزہ کے بورڈ میں شامل ہونے کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں کہ پاکستان کے اس بورڈ میں فیصلے فلسطین کے حق میں ہوں گے۔

گل پلازہ کا واقعہ ہمارے بوسیدہ نظام کی عکاسی اور کرپشن کی داستان ہے،سانحات کے بعد الزام تراشی اور کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی ہے،اس معاملے پر غلطیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرایا جا رہا ہے،اس شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں اے این پی آپ کے ساتھ ہیں،اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ باچا خان کا پیغام امن و محبت ہے،اے این پی ہمیشہ پاکستان کی وفادار ہی ہے۔

مقبول خبریں