اسلام آباد:
اسلام آباد اسپیشل عدالت سینٹرل نے فراڈ کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ کردی۔
اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے نجف حمید کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔
اس قبل عدالت نے صلح کی بنیاد پر نجف حمید کی ضمانت منظور کی تھی، ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔