سابق کپتان شعیب ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شعیب ملک نے خانہ کعبہ کے سامنے کھینچی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر


اسپورٹس ڈیسک January 27, 2026

رمضان کی آمد سے قبل شوبز اور کھیلوں سے وابستہ متعدد معروف شخصیات عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا رخ کر رہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک بھی حال ہی میں سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔

شعیب ملک نے خانہ کعبہ کے سامنے کھینچی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں دعا کی کہ ’ہر مسلمان کو یہ روحانی کیفیت نصیب ہو، آمین‘۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

واضح رہے کہ شعیب ملک نے چند دن قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے چند روز قبل ہی اپنی دوسری اہلیہ، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی کی سالگرہ منائی تھی۔

مقبول خبریں