سندھ میں عازمین حج کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا

اس سال صوبے بھر سے 30 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے


ویب ڈیسک January 28, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

سندھ میں عازمین حج کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا، اس سال صوبے بھر سے 30 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز شاہ کے مطابق حج ڈائریکٹوریٹ کراچی میں عازمین حج کی تربیت کے دوران انھیں مختلف امور سے آگاہ کیا جا رہا ہے، حج کے لیے عازمین حج کی تربیت دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔

امتیاز شاہ نے بتایا ک عازمین حج کی سہولیات کے لیے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں، وفاقی وزیر حج و مذہبی امور نے تربیت کو لازمی قرار دیا ہے۔

ڈائریکٹریکٹر حج کراچی کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن سعودی حکام کراچی کے ہوائی اڈے پر ہی کریں گے، عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کریں گے۔

مقبول خبریں