انٹرمیڈیٹ نتائج میں ردوبدل، جعلسازی کے مقدمے میں سابق چیئرمین انٹر بورڈ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو انٹرمیڈیٹ نتائج میں ردوبدل اور جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی


کورٹ رپورٹر January 29, 2026

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے انٹرمیڈیٹ نتائج میں ردوبدل اور جعلسازی کے مقدمے میں انٹر بورڈ کے سابق چیئرمین نسیم میمن، ڈاکٹر سعید الدین سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔ صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو انٹرمیڈیٹ نتائج میں ردوبدل اور جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے انٹر بورڈ کے سابق چیئرمین نسیم میمن، ڈاکٹر سعید الدین سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کیخلاف پری میڈیکل 2022 اور 2023 کے نتائج میں ردوبدل اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

مقبول خبریں