مین ہول میں ماں، بیٹی کے گرنے کا دلخراش واقعہ، داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم معطل

ڈی جی ایل ڈی اے نے  کنٹریکٹر پر فوری مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی


ویب ڈیسک January 29, 2026

بھاٹی گیٹ داتا دربار کے قریب کھلے سیوریج مین ہول میں ماں بیٹی کے گرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا جب کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے سخت ایکشن لیتے ہوئے  داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو معطل کر دیا۔

معطل کیے جانے والے افسران میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر شامل ہیں، قبل ازیں پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کیا گیا تھا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے  کنٹریکٹر پر فوری مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی، ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت پر کنٹریکٹر کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے  شدید اظہار برہمی کیا۔

پراجیکٹ پر کام کرنے والی نجی کمپنی، ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

نیسپاک کے ریزیڈنٹ انجینئر کو معطل کرنے اور محکمانہ کارروائی و انکوائری کی سفارش کی گئی جب کہ منصوبے میں نیسپاک ٹیم کے کردار کو بھی انکوائری کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مقبول خبریں