پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اونر علی ترین کے پی سی بی سے اختلافات کے بعد چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کو رواں سیزن میں بورڈ کے زیر انتظام چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم دو نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کے بعد بورڈ اراکین کے پر زور اسرار پر چیئرمین پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا بھی فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی نے ٹیم خریدنے کی خواہشمند پارٹیز سے 2 فروری تک پیشکشیں طلب کی تھیں۔
پی سی بی کو ڈیڈلائن تک 6 پیشکشیں موصول ہوئیں جن کی ٹیکنیکل ایویلوایشن مکمل کرنے کے بعد 5 پارٹیز کو بولی کے لیے کامیاب قرار دیا گیا۔
نیلامی کی تاریخ اور جگہ سے متعلق اعلان جلد متوقع ہے۔