پی ایس ایل11؛ فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر کل چھ پروپوزلز موصول ہوئے تھے


ویب ڈیسک February 04, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق ملتان سلطانز کی فرنچائز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ نیلامی کے عمل میں فرنچائز کی ملکیت کے حقوق حاصل کرنے کے لیے پانچ بڈرز حصہ لیں گے جن کا انتخاب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر کل چھ پروپوزلز موصول ہوئے تھے۔ موصول ہونے والی درخواستوں کی تفصیلی اور شفاف جانچ پڑتال کے بعد پانچ بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جو اب نیلامی کے مرحلے میں مقابلہ کریں گے۔

حکام کے مطابق نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف رکھا جائے گا جبکہ اس نیلامی کے بعد ملتان سلطانز کی مستقبل کی ملکیت اور انتظامی سمت کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔

 

مقبول خبریں