عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ضمانتوں میں توسیع

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے


ویب ڈیسک February 06, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی اور دیگر 5 مقدمات میں دائر عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کر دی۔

عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی اور شمسہ کیانی پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔

مقبول خبریں