ہانیہ عامر کا مشی خان کے ’ایلومیناٹی‘ کے الزامات پر رد عمل وائرل

سب میرے پیچھے پڑے ہیں، میرا خاندان پہلے ہی میرے خلاف ہے، اداکارہ کا شکوہ


ویب ڈیسک February 06, 2026

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی کارکن ومیزبان مشی خان کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے ’ایلومیناٹی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ 

ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 20 ملین فالوورز ہیں۔

وہ اس وقت اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریز ’میری زندگی ہے تُو‘ کے لیے کافی تعریفیں حاصل کر رہی ہیں جب کہ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’کبھی میں کبھی تم‘، ’سنگِ ماہ‘، ’دلربا‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’عشقیہ‘ وغیرہ شامل ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ہانیہ عامر اکثر اپنی سرجریز اور وائرل ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز سینئر اداکارہ ومیزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں ہانیہ عامر ایک مخصوص ہاتھ کے اشارے کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی آپ میرے شادی کے کارڈز شائع کرتے ہیں، میری ماں کو پہلے ہی پسند نہیں کہ میں کیا پہنتی ہوں، میرا خاندان پہلے ہی میرے خلاف ہے، کہتی ہیں میرے گال کے گڑھے جعلی ہیں اور یہ سب ختم ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ اب آپ کہہ رہے ہیں میں ایلومیناٹی ہوں، نہیں، میں ایلومیناٹی نہیں ہوں بلکہ میں ایک کام کرنے والی عورت ہوں، اپنا کام کر رہی ہوں، میں یہ سب نہیں سنبھال سکتی۔

مشی خان نے دعویٰ کیا کہ یہ علامت مبینہ طور پر ’ایلومیناٹی‘ سے جڑی ہوئی سمجھی جاتی ہے اور ہانیہ عامر نے یہ انداز ایک سے زیادہ مرتبہ اختیار کیا ہے، جس پر وہ سوال اٹھا رہی ہیں۔

بعد ازاں، ہانیہ عامر نے سب سے پہلے اپنی اسٹوریز کے ذریعے جواب دیا اور پھر اسٹوری میں ہی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزامات کی تردید کی اور کہا ’میری امی نے یہ مجھے بھیجا ہے‘۔ 

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ کیا معاملہ ہے، تم سب میرے پیچھے کیوں ہو، میرے پاس پہلے سے ہی کئی مسائل ہیں، میں بہت سے الزامات اور تنازعات کا سامنا کر رہی ہوں۔

اداکارہ کے ردعمل پر مشی خان نے بھی جواب دیا، ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو ’جناب‘ کے دنوں سے آپ کو جانتے ہوئے لہذا آپ کے جواب پر حیرانی نہیں ہوئی۔  

دوسری جانب، ہانیہ عامر کے فالوورز انسٹاگرام پر ان کا دفاع کر رہے ہیں۔

مداح ان کی جعلی گال کے گڑھوں اور ایلومیناٹی ہونے کے الزامات پر سخت ناراض ہیں۔

ایک مداح نے لکھا ہے کہ اگر ہانیہ عامر کے خاندان کو ان سے ناخوشی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ صحیح سمت میں جا رہی ہیں۔

ایک نے لکھا کہ کون کہتا ہے ان کے گال کے گڑھے جعلی ہیں، ناقدین کو اپنی آنکھیں چیک کرانی چاہیے۔

مقبول خبریں