آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی  کشمیر بھرپور انداز سے منایا گیا

یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت  کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا گیا


ویب ڈیسک February 06, 2026

آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منا کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں ریلیوں، سیمینارز اور دیگرتقاریب کا انعقاد ہوا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں میں مقررین نے تحریک آزادی کشمیرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کی تقاریب میں مقررین نے تحریک آزادی کی غیر متزلزل حمایت پرقوم کے جذبے کو سراہا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر منعقدہ تقریبات میں کشمیری ثقافت کے رنگوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

مقبول خبریں