امریکی سفارت خانے کا اسلام آباد میں دھماکے پر اظہار مذمت

آج بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے، نیٹلی بیکر


ویب ڈیسک February 06, 2026

اسلام آباد:

امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسلام آباد میں دھماکے پر اظہار مذمت کیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئر نیٹلی بیکر نے سفارت خانے کے آفیشل ایکس  اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ امریکا آج اسلام آباد میں ہوئے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے میں اس حملے میں زخمی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں، شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی اور انہیں نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، پاکستانی عوام حفاظت اور وقار کے ساتھ، خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے حق دار ہیں۔

The United States strongly condemns today’s terrorist attack in Islamabad that left innocent worshippers dead and injured. We condemn all acts of terror and violence, including this attack.
On behalf of the United States, I offer our sincere condolences to those injured and to… pic.twitter.com/9rzPdWpHTD

— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) February 6, 2026

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

مقبول خبریں