ہماری فلمیں عوام میں پسند کی جارہی ہیں جاوید شیخ

بہت جلد پاکستانی فنکار دنیا بھر میں جہاں بھی اردو ڈرامہ دیکھا جاتا ہے وہاں کام کرینگے


Showbiz Reporter August 27, 2014
بہت جلدپاکستانی فنکاردنیابھرمیں جہاں بھی اردوڈرامہ دیکھاجاتاہے وہاں کام کرینگے ۔ فوٹو : فائل

اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستانی فنکار دنیا بھر میں جہاں بھی اردو ڈرامہ دیکھا جاتا ہے وہاں کام کرینگے۔

بھارتی چینلز پر ہمارے ڈراموں کا چلنا خوش آئند عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے فنکار کئی مشترکہ پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔ ہمارے فنکاروں کے کام سے انڈین فلم اور ڈرامہ ڈائریکٹر مطمئن ہیں اور مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

میں نے گزشتہ دنوں انڈیا کی ایک فلم کے لیے کام کرنے سے انکار کیا جس کی وجہ پاکستان انڈسٹری کو وقت دینا تھا آج ہم دوبارہ سے کھڑکی توڑ سینما کے دور میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ہماری فلمیں عوام میں پسند کی جارہی ہیں میں ہمیشہ ایک ہی بات کہتا ہوں کہ جدید آئیڈیاز پر کام کریں یہ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مقبول خبریں