کراچی میں راحت فتح علی کی شاندار پرفارمنس، شرکا جھوم اٹھے

عمیر علی انجم  منگل 9 ستمبر 2014
محفل موسیقی رات گئے تک جاری رہی، ڈرامے کے بعد فلم کا بحال ہونا خوش آئند ہے، راحت فتح علی خان  فوٹو: فائل

محفل موسیقی رات گئے تک جاری رہی، ڈرامے کے بعد فلم کا بحال ہونا خوش آئند ہے، راحت فتح علی خان فوٹو: فائل

کراچی: گلوکار راحت فتح علی خان کی کراچی کے مقامی ہال میں شاندار پرفارمنس میں شرکاء راحت کی گائیکی پرجھوم اٹھے جب کہ محفل موسیقی رات گئے تک جاری رہی۔

راحت فتح علی خان نے اپنے نئے میوزک البم سے کچھ گیت بھی سنائے جسے عوام نے پسند کیا۔ راحت فتح علی خان حال ہی میں لندن کا کامیاب دورہ کرکے پاکستان واپس آئے ہیں۔ گزشتہ روز نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ میرے نئے میوزک البم’’ بیک ٹولو‘‘ کو دنیا بھر میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور لوگ جس طرح پاکستان میں میرے کام کو پسند کرتے ہیں بلکل اسی طرح دنیا بھر میں مجھے پسند کیا جاتا ہے۔

بیک ٹولو کے گیت ’’تیری آنکھوں کے دریاکا اترنا بھی ضروری تھا‘‘ کو عوام نے سوشل میڈیا پر کروڑوں لائیکس اور شئیر کیا، مجھے دیکھ کر اچھا لگا۔ ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرامے کے بعد فلم کا بحال ہونا خوش آئند عمل ہے، ہمارے فنکاروں کو اب مزید کام کرنے کے مواقع ملیں گے جو انڈسٹری کے لیے اچھا ہے۔ اس موقع پر جرمن قونصل جنرل اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔