غزل گائیکہ ’’بیگم اختر ایوارڈ‘‘ رواں برس امجد اسلام امجد کو ملے گا

6 اور7 اکتوبرکو دہلی میں تقریب ہوگی، ٹینا گنگولی، ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے، امجد اسلام امجد


Qaiser Iftikhar September 13, 2014
6 اور7 اکتوبرکو دہلی میں تقریب ہوگی، ٹینا گنگولی، ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے، امجد اسلام امجد فوٹو : فائل

برصغیرکی عظیم غزل گائیکہ بیگم اختر مرحومہ کے نام سے ہندوستان میں گزشتہ 40 برس سے ہونے والے '' بیگم اخترایوارڈ '' میں اس مرتبہ پاکستان کے معروف مصنف، شاعر اور کالم نگار امجد اسلام امجد کوایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

یہ ایوارڈ امجد اسلام امجد کی ادب میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ امجداسلام امجد نے کہا ہے کہ بیگم اختر موسیقی کے شعبے کا ایک بہت ہی بڑا نام ہے۔ ان کے نام سے بھارت میں ہونے والے ''بیگم اخترایوارڈ''کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے۔ یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس ایوارڈ سے نوازا جارہاہے۔ پہلے معروف شاعر قتیل شفائی، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور ٹینا ثانی کو بھی ''بیگم اخترایوارڈ'' سے نوازا جاچکا ہے۔

ایوارڈ کی آرگنائزر بھارت کی معروف غزل گائیکہ ریٹا گنگولی ہیں جو بیگم اخترکی شاگرد ہیں۔ انھوں نے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چالیس برس سے اپنی استاد کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کرتی ہیں۔ دو روزہ تقریب کا انعقاد ہرسال 6 اور 7 اکتوبر کودہلی میں کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں