موسیقی کا پروگرام ’’بزم مہدی‘‘ ناظرین میں مقبول ہوگیا

عمیر علی انجم  ہفتہ 20 ستمبر 2014
غزل گائیکی میں مہدی حسن کا ثانی نہیں، گلوکارہ آشا بھوسلے کی ٹیلی فون پر گفتگو   فوٹو : فائل

غزل گائیکی میں مہدی حسن کا ثانی نہیں، گلوکارہ آشا بھوسلے کی ٹیلی فون پر گفتگو فوٹو : فائل

کراچی: شہنشاہ غزل مہدی حسن کی یادمیں کراچی کے مقامی اسٹوڈیومیں پروگرام ’’بزم مہدی ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں حمیراچنہ، سلمان علوی، شبانہ کوثر اور دیگر نے اپنی آواز کا جادوجگایا اور مہدی حسن کی یادگارغزلیں اورگیت پیش کیے جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ 

اس موقع پرٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے انڈیاکی معروف لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ مہدی حسن موسیقی کی دنیا میں اپنا جو مقام رکھتے ہیں وہ کسی کے بھی حصے میں نہیں آیا‘ مہدی حسن غزل کو جس انداز میں گاتے تھے وہ نہ ان سے پہلے کسی سے سنا نہ ان کے بعد سننے کو ملا ہے جب بھی اداس ہوتی ہوں تومہدی صاحب کی غزل ’’رنجش ہی سہی‘‘ سنتی ہوں۔

پی ٹی وی کراچی سینٹر سے جاری کیے جانے والے پروگرام ’’بزم مہدی‘‘ کے پروڈیوسر امجد علی شاہ ہیں جب کہ میزبان گلوکار سلمان علوی ہیں۔ گزشتہ دنوں گلوکارہ حمیرا چنہ اور اکرام مہدی کے گائے ہوئے دو گانے ناظرین کی اکثریت نے بہت پسند کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔