دہشتگرد امن و امان کی صورتحال خراب اورعوام میں خوف وہراس پھیلاناچاہتے ہیںالطاف حسین

معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ،قائد متحد ہ قومی موومنٹ


ویب ڈیسک October 04, 2014
دہشتگردوں کی کار روائیاں ان کی ملک دشمنی کا واضح ثبوت ہیں، الطاف حسین فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ دہشتگرد تواتر کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر ملک امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ساز شیں کررہے ہیں۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ اور کوہاٹ میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد تواتر کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر ملک امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ساز شیں کر رہے ہیں۔ معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں اور ایسے عناصر ملک میں انتشار برپا کرنے کے خواہش مند ہیں، دہشتگردپاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور دہشتگردی کی کارروائیاں ان کی ملک دشمنی کا واضح ثبوت ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان افسوسناک واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات بلند کر کے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحتیابی عطا کرے۔ انہوں نے نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بم دھماکوں میں ملوث عناصر اور ان کے سر پرستوں کو قانون کی گرفت میں لاکر عوام کے جان و مال کے تحفظ فراہم کرنے کےلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

مقبول خبریں