الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 22 نوشہرو فیروز کے انتخاب کو کالعدم قرار دیدیا

متعلقہ حلقے سے پی پی کے عبدالستار راجپر کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے عارف جتوئی نے چیلنج کر رکھا تھا


ویب ڈیسک October 04, 2014
الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا، فوٹو فائل

الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 22 نوشہرو فیروز کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 22 نوشہرو فیروز کے انتخاب کو کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے، متعلقہ حلقے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالستار راجپر عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اوران کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے عارف مصطفیٰ جتوئی نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا، عارف جتوئی کی جانب سے عبدالستار راجپر پر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں