دھرنوں سے سرمایہ کاری میں رکاوٹ کا ازالہ کرینگے پرویز رشید

ہم دھرنوں سے سرمایہ کاری میں آنے والی رکاوٹ کا ازالہ کریں گے، پرویز رشید


Monitoring Desk October 20, 2014
وزیراعظم نواز شریف اگلے ماہ چین جائیں گے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا، پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھرنوں سے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھرنا رہنماؤں نے ذاتی سیاست کو ملکی مفاد پر ترجیح دی، چینی صدر سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلیے پاکستان آرہے تھے۔ دھرنوں کی وجہ سے ان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا، دھرنے چین کے صدر کی واپسی کے بعد بھی ہوسکتے تھے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں16ہزار میگا واٹ سستی بجلی پیدا کرنے کی استعداد موجود ہے، چین توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون کررہا ہے، ہم دھرنوں سے سرمایہ کاری میں آنے والی رکاوٹ کا ازالہ کریں گے، وزیراعظم نواز شریف اگلے ماہ چین جائیں گے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے ایک پرنٹنگ پریس پر بیلٹ پیپر چھاپنے کا الزام لگایا، پریس کا ماللک عدالت گیا مگراب عمران جواب دینے سے گبھراتے ہیں۔ عمران خان نے عدالتی افسروں کو ریٹرننگ افسر لگانے کا مطالبہ کیا اب وہ ان ریٹرننگ افسروں پر الزام لگا رہے ہیں، عمران الزامات لگاتے ہیں مگر عدالت نہیں جاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں