اسلام آباد میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 غیر ملکیوں سمیت 83 ملزمان گرفتار

وفاقی پولیس کےکمانڈوز اور رینجرز نے میراں آبادی، گولڑہ اور سبزی منڈی میں رات گئے آپریشن کیا۔


ویب ڈیسک December 26, 2014
وفاقی پولیس کےکمانڈوز اور رینجرز نے میراں آبادی، گولڑہ اور سبزی منڈی میں رات گئے آپریشن کیا۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران 2 غیر ملکیوں سمیت 83 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی پولیس کےکمانڈوز اور رینجرز نے میراں آبادی، گولڑہ اور سبزی منڈی میں رات گئے آپریشن کیا جس کے دوران 2 غیر ملکیوں سمیت 83 مشکوک افراد پکڑےگئے جبکہ بعض ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار2 غیرملکیوں کے حوالے سے پولیس کی جانب سے شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ دیگر مشکوک افراد کو شناخت ثابت ہونے پر رہا کئے جانے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں